پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ شیخ رشید کو کوئی جواب نہیں دوں گا،انہیں کوئی جواب دوں گا تو ان کی اہمیت بڑھ جائے گی۔
رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوال کیا کہ حکومت نام لے کہ کس نے این آر او مانگا ہے؟
ان کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ ملک میں کوئی جمہوریت نہیں جس کو چاہو پکڑو بعد میں پوچھا جائے گا، ملک میں جمہوریت کے نام پر آمریت ہے،مہنگائی کا عذاب ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ بیٹھ کر بات کریں، قانون سازی کریں، اب یہ ہو رہا ہے کہ کیس بناؤ، گرفتار کرو پھر دیکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانون کسی پارٹی کے لیے نہیں ملک کے لیے ہوتا ہے، حکومت نے ایک کروڑ نوکریوں، 50لاکھ گھروں کی بات کی تھی مگر کوئی پلاننگ نظر نہیں آ رہی ہے۔
پی پی پی رہنما سید خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ عمران خان پہلے وزیر اعظم ہیں جو آئی ایم ایف کے پاس خود چل کر گئے ہیں۔