• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر حشمت اللہ لودھی سپرد خاک نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ سندھ کی شرکت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) معروف علمی و ادبی شخصیت، سابق ایڈیشنل سکریٹری تعلیم، ایس ایم سائنس کالج ، اسلامیہ کالج کے سابق پرنسپل اور شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی کے والد پروفیسر حشمت اللہ خان لودھیکی نمازِ جنازہ پیر کو این ای ڈی یونی ورسٹی کی جامع مسجدِبیت المعمورمیں بعد نمازِ ظہر ادا کی گئی،نماز جنازہ میں وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، وزیرِ بلدیات سعید غنی ،ایم این اے آفتاب احمد صدیقی، سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔مرحوم کو پہلوان گوٹھ کے قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔
تازہ ترین