• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4اپریل کو ذوالفقاربھٹو کی برسی عقیدت واحترام سے منانے کا فیصلہ

پشاور( وقائع نگار)پیپلزپارٹی خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر محمد ہمایوں خان کے زیر صدارت پشاور سٹی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پشاور ڈویژن کے صدر لیاقت شباب صوبائی نائب صدر ایوب شاہ یاور نصیر شاہ ذوالقرنین گوہر انقلابی پشاور سٹی کے صدر ذوالفقار افغانی جنرل سیکریٹری ذوالفقار ذوالفقار اعوان سیکریٹری اطلاعات نسیم گل زرگر سوشل میڈیا ممبر ز سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی امور بلدیاتی الیکشن ورکرز کنونشن منعقد کرنے ،عہدیداروں کے کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں 4اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو برسی انتہائی عقیدت واحترام سے منانے کا فیصلہ ہوا، اجلاس میں نیوزی لینڈ سانحہ کی شدید مذمت کی گئی اور شہداء کے ایصال ثواب کے دعائیں کی گئی جبکہ شیخ رشید کے بلاول بھٹو زرداری کی دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہے شیخ رشید کے بلاول بھٹو زرداری کو دھمکیاں دینے کی بیان پر ایکشن لے ۔اجلاس میں میں پارٹی کو منظم فعال مظبوط قوت بنانے کے لئے پشاور سٹی میں ارگنائز کرنے کے عہدیداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پشاور سٹی میں ٹاون یونین کونسل وارڈ سطح پر مکمل کیا جائے پشاور سٹی کے ہر حلقہ سطح پر گرینڈ ورکرز کنونشن منعقد کیئے جائے نگے عہدیدار کارکنوں کو متحرک کرنے کا سلسلہ صوبہ بھر میں شروع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ہمیشہ سے پشاور سٹی پیپلزپارٹی کا گڑھ رہا ہے جمہوریت پیپلزپارٹی خدمات قربانیوں میں پشاور سٹی کے جیالوں کا اہم رول رہا ہے پشاور سٹی میں پیپلزپارٹی کو دوبارہ زندہ کرنے منظم فعال مظبوط قوت بنانے کے لئے تمام جیالوں کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا پارٹی کو صوبہ بھر مکمل ارگنائز کرنے کے لئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہے تنظیم سازی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے عہدیدار پارٹی کو منظم فعال مظبوط قوت بنانے کے لئے بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کے بلاول بھٹو زرداری کو دھمکیاں دینے کی بیان پر ایکشن نا لیا گیا تو جیالوں کے سخت ری ایکشن کے لئے تیار رہے پیپلزپارٹی عوامی ایشوز پر ہر فورم پر آواز اٹھائے گی تنظمی کمزوریوں کو ختم کرینگے 4 اپریل کو پشاور سٹی کے زیراہتمام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی انتہائی عقیدت واحترام سے منائی جائے گی جس میں پشاور سٹی کے تمام یونین کونسل وارڈ سطح سے جیالے شرکت کریں گے اجلاس کے آخر میں پشاور سٹی کے نومنتخب عہدیداروں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صوبائی صدر محمد ہمایوں خان صوبائی کابینہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
تازہ ترین