لاہورکے علاقے ڈیفنس میں دو ڈاکوؤں نے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے چھین کر ایک شہری کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق 49 سالہ علی افضل جی بلاک ڈیفنس میں منی چینجر کے دفتر سے ساڑھے 8لاکھ روپے لے کر نکلا تو موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے تعاقب شروع کردیا۔
انہوں نے گن پوائنٹ پر علی افضل رقم چھینی اور مزاحمت پر گولی مارکر زخمی کردیا۔
49سالہ علی افضل کو اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبرنہ ہوسکا، مقتول تین بچوں کا باپ تھا،پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی۔