• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قازق صدر نور سلطان نذر بائیوف تین دہائیوں بعد مستعفی

کراچی (جنگ نیوز) قازقستان کے صدر 78سالہ نور سلطان نذر بائیوف نے تین دہائیوں سے اقتدار میں رہنے کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ 1989سے پہلے کمیونسٹ رہنما اور بعد ازاں اس سابق سوویت ریاست کے صدر رہے۔ اپنے نشریاتی خطاب میں نور سلطان نے بتایا کہ انہوں نے سبکدوش ہونے کا مشکل فیصلہ کرلیا ہے۔ ان کی جگہ ایوان بالا کے اسپیکر قاسم جمعرات ٹو کائیف قازقستان کے قائم مقام صدر ہوں گے اور آئین کے تحت باقی صدارتی میعاد پوری کریں گے۔

تازہ ترین