• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر بلاول کے لئے غلط جملہ بولتا تو معذرت کرتا،شیخ رشید

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”آپس کی بات “میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ خدا نہ کرے میں بلاول کو دھمکی دوں ،اگر بلاول کیلئے غلط جملہ بولتا تو معذرت کرتا، ماہر معاشیات ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا کہ سات ماہ میں حکومت نے ساڑھے9 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ لیا ہے۔ پروگرام میں مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ بنگش نے بھی اظہار خیال کیا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ خدا نہ کرے کہ میں بلاول کو دھمکی دوں آپ ساری وہ ویڈیو نکالیں میں نے کہا بچہ ہے بچ کے رہے بہتر ہے ورنہ سیاسی طور پر وہ مارا جائے گاسیاسی طور پر میں نے کہا ہے میں نے کوئی ایسی بات نہیں کی ان کے پاس اب ایشو نہیں ہیں ان کے کیس لگے ہوئے ہیں آصف زرداری اس کو استعمال کررہے ہیں اگر کسی ویڈیو پر میں نے ایسی بات کی ہودھمکی دی ہوتو میں مجرم ہوں میں کوئی سیاسی بیوقوف نہیں ہوں کہ میں آٹھویں دفعہ اس مرتبہ اسمبلی میں آیا ہوں سینئر ترین سیاسی کارکن ہوں انہو ں نے مجھے آسان ہدف سمجھ لیا مرضی عدالت میں جائیں۔۔ماہر معاشیات ڈاکٹر فرخ سلیم نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی ملک کی معاشی ترقی کا لب لباب دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کوقومی قرضہ جات پر ایک کڑی نظر رکھنا ہو گااگر وہ بڑھتا ہوا نظر آرہا ہے تو پھر آپ کی معاشی پالیسیاں کام نہیں کررہیں یا وہ غلط سمت میں ملک کو لے کر جارہی ہیں سات ماہ میں حکومت نے ساڑھے9 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ لیا ہے اوربیرونی قرضوں کی ادائیگی3.8 ارب ڈالر کی گئی ہے اس کا مطلب ہے اضافی بیرونی قرضہ 5.7 ارب ڈالر کا بنتا ہے ایسا اس لئے ہورہا ہے کے جو لیکجز ہیں چاہے وہ اندرونی سیکٹر زکے ہوں یا بیرونی سیکٹرز کے وہ جاری ہیں ۔
تازہ ترین