• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کا بیان ٹھیک ہوگا لیکن ٹائمنگ غلط تھی، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) بلاول کا بیان کالعدم تنظیموں کے حوالے سے ٹھیک ہوگا لیکن ٹائمنگ غلط تھی جیل میں نواز شریف کے خاندان کے علاوہ بھی سب مل رہے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی جو صاحب حیثیت لوگ ہیں وہ جیل میں سہولتوں سے فیضاب ہوتے ہیں ۔ جو جیل کا قانون کہتا ہے اُس پر عمل ہونا چاہیے اگر حکومت ناجائز کر رہی ہے تو وہ غلط ہے اگر نواز شریف وغیرہ زیادہ کی اُمید کر رہے ہیں تو وہ بھی غلط ہے ۔ تین لائنوں میں یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے کہ نواز شریف چاہتے کیا ہیں، علاج چاہتے ہیں، کہاں چاہتے ہیں اور کس سے چاہتے ہیں اس چیز پر دو ٹوک بیان آجانا چاہیے ۔ بلاول بھٹو کو دو چیزوں کو ملانا نہیں چاہیے جو نیب کا کیس ہے وہ پرانا ہے نیب کے کیس کو غلط کہہ سکتے ہیں لیکن یہ کہنا غلط ہے کہ اس وجہ سے انہیں نوٹس ملا ہے ۔ پیپلز پارٹی کا اصل زخم کچھ اور ہے بلاول سے اُمیدیں ہیں ضروری ہے وہ ایسے بیانوں سے دور رہیں۔ بلاول کا بیان کالعدم تنظیموں کے حوالے سے ٹھیک ہوگا لیکن ٹائمنگ غلط تھی اس بیان کو ہمارے دشمن اپنے مقصد کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جیو کے پروگرام’’ رپورٹ کارڈ‘‘ میں سنیئر تجزیہ کاروں ارشاد بھٹی،بابر ستار،حسن نثار ،مظہر عباس اور حفیظ اللہ نیازینے میزبان ابصا کومل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میزبان نے کہا کہ مریم نواز کا کہنا ہے کہ اُن کے والد کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جارہی اور حکومت کی جانب سے ابھی تک اس معاملے پر کسی قسم کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے البتہ صمصام بخاری نے یہ ضرور کہا ہے کہ نواز شریف سے ملاقات کی اجازت ہے ۔

تازہ ترین