• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: گاڑیاں لےجانے والے بحری جہاز میں خوفناک آتشزدگی


فرانس میں 2ہزار گاڑیوں کو لے جانے والے بحری جہاز میں خوفناک آتشزدگی کا واقع پیش آیا ہے۔

گذشتہ ہفتے Grande Americaنامی کارگو شپ ہیمبرگ سے کاسابلانکا کے سفر کے دوران فرانسیسی سمندر میں حادثے کا شکار ہوا ۔

جس میں 37پورشے سمیت کئی ملین ڈالر مالیت کی 2ہزار گاڑیاں موجود تھیں،بحری جہاز میں آگ لگنے کے باعث تمام گاڑیاں سمندر برد ہوگئیں، جس کی وجہ سے کافی مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ بحری جہاز میں سوار 27افراد پر مشتمل عملے کو ریسکیو کرلیا گیا تھا۔

تازہ ترین