• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظریہ پاکستان کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنانا ہوگا ،ثروت قادری

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نظریہ پاکستان کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنانا ہوگا ، 23مارچ کو اکابرین پاکستان کی قربانیوں سے نیو جنریشن کو آگاہی اور شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرینگے ، یوم پاکستان کو پاکستان زندہ باد سلوگن کے طور پر منایا جائیگا ریلیاں جلسے جلوس ملک گیر سطح پر منعقد کئے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر سینئر کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی وفلاحی ریاست بنانے کے قائد اعظم کے خواب کو عملی جامہ پہنانا ہوگا۔
تازہ ترین