• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک نیوی کا اشتراک ، ٹیلی فیچر ”لعل“ کا او ایس ٹی ریلیز، یوم پاکستان پر ”جیو“ سے پیش ہوگی

کراچی (محمد ناصر) جیوفلمز ، ہمدان فلمز ، موشن کونٹینٹ گروپ کی پاکستان نیوی کے اشتراک سے بنائی جانے والی ٹیلی فیچر ”لعل“ یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کے سب سے مقبول انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ سے پیش کی جائے گی۔ ٹیلی فیچر ”لعل“ نیوی کے ایک افسر کی زندگی پر بنائی گئی ہے جس کا شاندار او ایس ٹی بھی ریلیز کردیا گیا ہے ۔ ”میرے قدم پانی پہ ہوں، نام میرا کہانی میں ہو“ جیسے خوبصورت لیئرکس سے سجے اس او ایس ٹی کو شجاع حیدر نے لکھا اور گایا ہے ۔ سمندر کے نگہبانوں کی سچی داستان پر مشتمل ٹیلی فیچر ”لعل“ کی کہانی معروف مصنفہ عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے جبکہ اس کی ہدایات حسیب حسن کی ہے۔ مرکزی کرداروں میں بلال عباس خان، کبریٰ خان، گوہر رشید، عفت عمر، رشید ناز، سلیم معراج، سدرہ نیازی ، عدنان شاہ ٹیپو اور عدنان جعفرشامل ہیں۔ ”لعل“ ایک چھوٹے بچے کے بڑے خواب کی کہانی ہے۔ بہرام ایک آٹھ سالہ بلوچ بچہ ہے جو اورماڑہ میں Naval Base کے قریب رہتا ہے۔ اس کا باپ ایک Fishing Troller پر کام کرتا ہے۔ وہ بہت غربت میں زندگی گزار رہے ہیں۔

تازہ ترین