پنجاب کے شہر شیخوپورہ کی آبادی لدھے کی میں ایک جعلی پیر نے جادو کا اثرزائل کرنے کے بہانے خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
منوں آباد مریدکے کی رہائشی خاتون نے تھانہ نارنگ منڈی میں دی گئی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ وہ اپنی خالہ کے ہمراہ لدھے کی میں جعلی پیر ملزم افضل کے پاس دم کرانے گئی تھی، جہاں ملزم نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
ایف آئی آر کے مطابق جعلی پیر جادو کا اثر زائل کرنے کے بہانے خاتون کو کمرے میں لے گیا تھا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے جعلی پیر افضل کو گرفتار کر لیا ہے۔