• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج ملاقات کی اجازت ہے، مریم جیل پہنچ گئیں

مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف سے ملاقات کے لیے ان کی صاحبزادی مریم نواز لاہور کی کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئیں۔

اس موقع پر جیل کے باہر نون لیگ کے کارکن بھی بڑی تعداد میں موجود تھے جنہوں نے لیگی قیادت کے حق میں نعرے بازی کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ حکومت نے آج جیل میں نواز شریف سے ملاقات کی مکمل اجازت دے رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے کارکن اور نواز شریف کے اہل خانہ کسی بے بنیاد خبر پر یقین نہ کریں، نواز شریف سے ملاقات میں کوئی رکاوٹ ہو تو حکام سے رابطہ کریں۔

شہباز گل کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کےمطابق نواز شریف کی صحت اچھی ہے، البتہ ان کے بلڈ پریشر میں معمولی اضافہ ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف نے ناشتے میں 2 انڈے، بریڈ اورچائے لی، چہل قدمی بھی کی۔

تازہ ترین