جنوبی بھارت کی بلاک بسٹر فلم پشپا 2: دی رول کی ٹیم کی حال ہی میں حیدرآباد میں ملاقات ہوئی، جس میں ڈائریکٹر سوکو مار، اسٹار اداکار اللو ارجن اور ٹیم کے دیگر ارکان بھی شریک ہوئے۔
پشپا سیریز کی دونوں فلم میں منگلم سینو کا کردار ادا کرنے والے سنیل نے اس موقع پر بتایا کہ اس فلم کی وجہ سے اسپین میں انہیں پاکستانیوں نے پہنچانا۔
انکا کہنا تھا کہ وہ ادہیک روی چندرن کی فلم گوڈ بیڈ اگلی کی شوٹنگ کےلیے حال ہی میں اسپین میں تھے جہاں وہ ایک روز کھانے کی تلاش میں نکلے، ساتھ میں ادہیک اور ڈائریکشن ڈپارٹمنٹ کے دیگر لوگ بھی تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم رات کو ایک گیس اسٹیشن پہنچے۔ یہاں (اسپین میں) سب کچھ 10 بجے تک بند ہوجاتا ہے، لہٰذا اسٹیشن پر تھوڑا سا اسنیکس وغیرہ ملا لیکن اس کے باوجود ہم لوگ بھوکے تھے، تاہم اس دوران ہم ریسٹورنٹ تلاش کر رہے تھے تو ایک کباب پوائنٹ نظر آیا جو بند تھا۔
سنیل کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ کے باہر لوگ بیٹھے تھے اور ہم سمجھے کہ یہ بھارتی ہیں۔ قریب پہنچے تو ایک نے مجھے پشپا کے حوالے سے پہچان لیا۔ میں حیران ہوا، ہوٹل کا مالک اور وہ لوگ بھارتی نہیں پاکستانی تھے۔
بھارتی اداکار نے بتایا کہ ان پاکستانیوں نے وقت ختم ہونے کے باوجود ہمارے لیے کھانا تیار کیا۔