• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راکھی ساونت پاکستان آئیں تو ایئرپورٹ پر ذاتی طور پر استقبال کروں گی، ہانیہ عامر


پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی فنکارہ راکھی ساونت  پاکستان آئیں تو میں ان کا ایئرپورٹ جا کر ذاتی طور پر استقبال کروں گی۔

لندن میں ایک تقریب کے دوران جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ہانیہ عامر نے کہا کہ راکھی ساونت جب پاکستان آئیں گی تو میں ان کے ساتھ ڈنر بھی کروں گی۔ 

بھارت میں مشہور ہونے اور کام کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں ہانیہ کا کہنا تھا کہ ایسا ابھی کوئی پروگرام نہیں، اگر ہوگا تو ضرور بتاؤں گی۔

راکھی ساونت کے بھارت بلانے کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ بالکل ان کیلئے جاؤں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کی ایئر پورٹ سے ایک اور ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’ہانیہ کیا تمھارے گھر میں میرے لیے جگہ ہے؟ میں تمھاری بہن، بھارت سے آرہی ہوں، چلو مجھے ایئرپورٹ پر لینے آجاؤ۔‘

راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ ’ میں ہانیہ، نرگس اور دیدار سے ملنے کیلئے پاکستان جارہی ہوں۔‘

خیال رہے کہ ہانیہ عامر ان دنوں ایک ایونٹ میں شرکت کرنے کیلئے برطانیہ میں موجود ہیں۔ جہاں ان کے ساتھ پاکستان کی سنیئر آرٹسٹ بشریٰ انصاری اور دیگر فنکار بھی موجود ہیں۔

اس ایونٹ میں ہانیہ عامر کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر صائم ایوب سے بھی خوشگوار انداز میں ملاقات ہوئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید