پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی صحت سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بتادیا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کی انجری سنجیدہ نویت کی نہیں، وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے دستیاب ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ایم آر آئی اور ایکسرے رپورٹس کے مطابق حارث رؤف کو سینے کی نچلی طرف کھنچاؤ ہے، احتیاطی تدبیر کے طور پر فاسٹ بولر 12 فروری کو کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔
یاد رہے کہ سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف نیوزی لینڈ کے خلاف 37ویں اوور میں بولنگ کرواتے ہوئے انجری کا شکار ہو کر اوور مکمل کروائے بغیر میدان سے ہابر چلے گئے تھے۔