چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بریگیڈیئر ( ریٹائرڈ) اسد منیر کی مبینہ خودکشی کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بریگیڈیئرریٹائرڈ اسد منیر کی مبینہ خودکشی سے قبل لکھے گئے خط پر نوٹس لے لیا ہے۔چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے بعد لیا۔
چیف جسٹس نے اسد منیرکے خلاف نیب میں دائر ریفرنس کے حوالے سے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔
بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر نے 15مارچ کو خود کشی کر لی تھی اور اس سے قبل انہوں نے ایک خط بھی چھوڑا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ نیب انہیں بے بنیاد مقدمات میں نامزد کر رہا ہے، نیب کے رویے سے تنگ آکرخودکشی پر مجبور ہو رہا ہوں۔
خط میں انہوں نےچیف جسٹس سےمعاملہ پرنوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔