• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹر سراج الحق کو دوسری بار امیر جماعت اسلامی منتخب ہونے پر مبارکباد

بولٹن(پ ر) برطانیہ میں جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے کنوینر محمد عارف راجہ نے سینیٹر سراج الحق کو دوسری مرتبہ امیر جماعت اسلامی منتخب ہونے مبارک باددیتے ہوئے استقامت کی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں پاکستان کو اسلامی جمہوری پاکستان بنانے میں مدد کرے، جماعت کے ارکان نے جس طرح ان پر دوبارہ اعتماد کیا ان کی توقعات پر پورا اترنے کی توفیق عطا فرمائے، پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کے لئے دوسری جماعتوں کو بھی جماعت اسلامی کے نقش قدم پر چل کر جماعتوں میں جمہوری عمل کو اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی واحد جماعت ہے جو اپنے کارکنوں کو یہ حق دیتی کہ وہ اپنی قیادت کو جمہوری طریقے سے منتخب کریں جو جماعتیں اپنے کارکنوں کو یہ موقع فراہم نہیں کرتیں وہ جمہوریت کا دعویٰ نہیں کر سکتیں، جمہوریت کے نام پر ملک اور قوم کو دھوکہ دی رہی ہیں۔ جماعت اسلامی میں کوئی برادری اور علاقائی ازم نہیں ہے، جاگیرداروں اور وڈیروں کی جماعت نہیں ہے جماعت کا ایک ایسا تربیتی نظام ہے اس میں چھوٹے اور بڑے برابر اور یکساں طور پر جماعت کے ساتھ وابستہ ہیں اس لئے جماعت کے دروازے سب لئے کھلے ہیں، جماعت کے نظم کی پابندی کرنا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت عوامی وسائل سے پہلے ہی خدمت کر رہی ہے، اقتدار میں آکر قومی وسائل کو برُوئے کار لا کر ملک اور قوم کی خدمت اور وقار کو بلند کیا جائے گا۔
تازہ ترین