اسلام آباد (نمائندہ جنگ) جماعت اسلامی پاکستان کے ارکان کی اکثریت نے سینیٹر سراج الحق پر دوبارہ اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں 2019-2024ء پانچ سال کے لیے امیر منتخب کرلیا ۔ منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے نائب امیر چیف الیکشن کمشنر اسداللہ بھٹو ایڈووکیٹ نے کہا کہ مرکزی شوریٰ نے سراج الحق، لیاقت بلوچ اور پروفیسرمحمد ابراہیم کے نام امیر جماعت کیلئے تجویز کیے تھے، امیر جماعت کیلئے39,124 ارکان جماعت کا الیکٹورل کالج تھاجن میں 34،266مرد 4،858 خواتین ارکان شامل ہیں جنہوں نے سراج الحق کو دوبارہ امیر جماعت اسلامی منتخب کیا۔