ملتان (سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نےملتان انٹرنیشنل ایئرپور ٹ پرمسافروں کے لئے ہیلتھ ڈسپنسری قائم کرنے کے احکامات جاری کردیئے،ڈائریکٹوریٹ آف سنٹرل ہیلتھ اسٹبلشمنٹ نے وفاقی ہیلتھ ڈسپنسری کو ملتان ایئر پورٹ پر قائم کرنے کے لئے سیکرٹری منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز ، ریگولیشنز اینڈ کوارڈنیشن کو منظوری کے لئے خط لکھا تھا ۔