• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ژوب شہر کو جلد کارپوریشن کا درجہ مل جائے گا‘ مٹھا خان کاکڑ

کوئٹہ(خ ن)صوبائی مشیر برا ئے لائیو سٹاک مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہےکہ ژ وب شہر کو بہت جلد کارپوریشن کا درجہ مل جائے گا وزیراعلیٰ جام کمال خان سے اس معاملے پربات ہوئی ہے انہوںنے یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیاجائے گاسیکرٹری لوکل گورنمنٹ قمبر دشتی سے بھی اس معاملے پر بات ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ژوب وفود سے ملاقات میں کیا صوبائی مشیر نے کہا کہ سی پی روٹ کے حوالے سے ضلع ژوب کی اہمیت بہت زیادہ ہے بی اے پی وزیراعلیٰ جام کمال کی قیادت میں عوام کی بلاتفریق خدمت کررہی ہے حلقہ انتخاب کے لوگوں کے مسائل کاجلد حل ممکن بنانا میری اولین ترجیح ہے ہماری سیاست کامحور عوام کی فلاح وبہبود اورعلاقے کی ترقی ہے ۔
تازہ ترین