• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر انتہا پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں بھارتی وزیر ارون جیٹلی اور روی شنکر پرساد کی موجودگی میں گوتم گھمبیر نے بی جے پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔


میڈیا ٹاک میں سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ حکمران جماعت میں شمولیت کا فیصلہ وزیراعظم مودی کے وژن سے متاثر ہوکر کیا،بی جے پی میں شامل ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

بی جے پی ذرائع کے مطابق گوتم گھمبیر آئندہ انتخابات میں نئی دہلی سے بی جے پی کے امیدوار ہوں گے،انہوں نےپارٹی سربراہ امیت شاہ سے بھی ملاقات کی ہے۔

گوتم گھمبیر کو بھارتی حکمران جماعت بی جے پی نے حال ہی میں پدماشری ایوارڈ سے نواز ا ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر 2007 کا ٹی 20 ورلڈ کپ اور 2011 کا ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا حصہ تھے۔

تازہ ترین
تازہ ترین