• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برونائی دارالسلام میں3 روزہ عالمی پتنگ میلے کاانعقاد


برونائی دار السلام میں پہلے بین الاقوامی پتنگ میلے کا انعقاد کیا گیا۔

3روزہ اس میلے میں شرکت کیلئے مختلف ممالک سے 200سے زائد پتنگ بازٹیمیں یہاں پہنچیں۔

مقامی پارک میں منعقد ہونے والے اس پتنگ میلے میں سینکڑوں منفر انداز، ڈیزائن اور رنگوں کی پتنگیں آسمان پر رنگ بکھیرتی دکھائی دیں۔

مختلف دلکش و دیدہ زیب اشکال کی پتنگوں سے سجے اس میلے کو دیکھنے کیلئے ہزاروں افرادنے یہاں کا رخ کرکے اس حسین نظارے کا لطف اْٹھایا۔

میلے کے دوران مختلف ایونٹس کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں شرکاء نے بھرپور شرکت کی۔

تازہ ترین