• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے دعوؤں پر بہت یقین تھا، مصطفیٰ کمال

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب آپ کے دعوؤں پر بہت یقین اور اعتماد تھا، لیکن آٹھ ماہ گزر گئے لوٹا ہوا ایک بھی ڈالر پاکستان نہیں آیا۔

پی ایس پی کے یوم تاسیس پر حیدرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آپ نے آتے ہی سندھ کی حکومت سے لڑائی کرلی، آپ پنجاب کی سیٹوں پر وزیر اعظم بنے ہوئے ہیں، آپ کو سندھ سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت کرنے والی پاک فوج پچھلے ستر سال سے نبرد آزما ہے، پاک فوج نے کبھی سر نہیں جھکنے دیا۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آپ نے کروڑوں نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا، مگر غریب مر رہا ہے، سوچا تھا سندھ کے لوگوں کے مسائل حل ہوں گے۔ لیکن آج بھی کراچی اور حیدرآباد میں بچے گٹر ملا پانی پی رہے ہیں۔

تازہ ترین