سکھر (بیورو رپورٹ، چوہدری محمد ارشاد) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ہماری قیادت نے باہر نکلنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، انتخابات میں حکومت کو 35فیصد اور اپوزیشن کو 65 فیصد ووٹ ملے، جھوٹے نعروں اور گالم گلوچ سے ملک کو نہیں چلایا جاسکتا، سکھر ہاؤس میں منعقدہ کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں نے خطرناک فیصلے اور سازشیں کی، جس کی خمیازہ آج ہمیں بھگتنا پڑرہا ہے،جسٹس منیر نے جو فیصلہ دیا اس نے آج تک پاکستان کو ٹھیک نہیں ہونے دیا۔