آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر21؍رمضان المبارک 1440ھ27؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساملی سینی ٹوریم ہسپتال مری میں زچہ بچہ سنٹر قائم، افتتاح کردیا گیا

مری(نمائندہ جنگ) ساملی سینی ٹوریم ہسپتال مری میں زچہ بچہ سنٹر قائم کردیا گیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر محنت ڈاکٹر یاسمین راشد ،ممبر قومی اسمبلی پروفیسر صداقت عباسی ممبر پنجاب اسمبلی میجر(ر)لطاسب ستی نے کہا کہ ہم عوام کو بہتر صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ حکومت پنجاب اس شعبے کی بہتری کیلئے تمام توانائیاں صرف کررہی ہے ابتدائی طورپر زچہ بچہ سنٹر قائم کردیا گیا ہے ماضی کی حکومتوں نے اس شعبے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جسکے باعث غریب لوگ صحت کی سہولتوں سے محروم رہے۔ ہم عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرینگے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں