بھارتی ریاست اُترپردیش کے شہر سمبھال میں بی جے پی کے جلسے میں اسٹیج گر گیاجس کے نتیجے میںکئی افراد زخمی ہو گئے۔
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر سمبھال میں بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی جانب سے منعقدہ ایک جلسے کے دوران اسٹیج زمین بوس ہوگیا جس سے بی جے پی رہنماؤں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ہولی ملن کی تقریب میں بی جے پی رہنما اپنے خطاب میں مودی سرکار کی تعریفوں کے پل باندھ رہے تھے کہ اسٹیج گر پڑا۔