• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلین بولر رچرڈسن کا کاندھا اتر گیا، سیریز میں شرکت مشکوک

شارجہ (نیوز ایجنسیز) آسٹریلوی فاسٹ بولر جھائیررچرڈسن پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میں انجری کا شکار ہو گئے جس کے باعث ان کی سیریز کے بقیہ میچز میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے۔ اتوار کو پاکستانی بیٹسمین رضوان کے اسٹروک پر گیند کو بائونڈری پار کرنے سے روکنے کی کوشش میں انہوں نے ڈائیولگائی اور کاندھے کے بل گرنے کے سبب انجری کا شکار ہوگئے۔ ان کا کاندھا اترگیا ہے۔انہیں فوری طور پر طبی معائنے کیلئے میدان سے باہر لے جایا گیا، رچرڈسن کی انجری کی نوعیت کے بارے ابھی معلوم نہیں ہوا تاہم وہ سیریز سے باہر ہوگئے تو ان کی جگہ پیٹرک کمنز کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔

تازہ ترین