• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہمند ڈیم کا سنگل ٹینڈر پر ٹھیکہ دینا بدعنوانی ہے، خانم اللہ خان

پشاور(نمائند ہ خصوصی)ممتاز ماہر تعمیرات اور گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے پراونشل چیئرمین خانم اللہ خان نے کہا ہے کہ بلیک لسٹ کمپنی کو کسی میگا پراجیکٹ کا ٹھیکہ دینا اور سنگل ٹینڈر پر میگا پراجیکٹ کا ٹھیکہ دینا بے قاعدگی ہے اور اس سے شکوک و شبہات کی تقویت ملتی ہے اگر مہمند ڈیم کاٹھیکہ سنگل ٹینڈر پر دیا گیا ہے جبکہ بی آر ٹی میگا پراجیکٹ کا ٹھیکہ کسی بلیک لسٹ کمپنی کو دیا گیا ہے یہ سراسر غلط ہے۔ انہو ں نےجنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل میں حد سے زیادہ تاخیر اور اس کی لاگت میں اربوں روپے کا اضافہ بھی غلط ہے۔ بی آر ٹی منصوبہ میں تاخیر سے پشاور میں لوگوں کو نہ صرف آمدورفت کے سلسلے میں بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور گردوغبار سے بیماریاں پھیل رہی ہیں جبکہ ہزاروں تاجروں و دکانداروں کاکاروبار بھی تباہ ہو گیا ہے۔ بی آر ٹی منصوبے پر کام شروع کرنے سے پہلے سابق وزیراعلیٰ کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ اسے چھ ماہ کے اندر اندر مکمل کر لیا جائے گا جبکہ موجودہ وزیراعلیٰ کی طرف سے اسے 23مارچ سے قبل مکمل کرنے اور اس کا23مارچ کو افتاح کرنے کا اعلان کیا گیا لیکن جس طرح سابق وزیراعلیٰ اپنا وعدہ پورا کر کے نہ دکھا سکے اس طرح موجودہ وزیراعلیٰ کو بھی اپنا وعدہ پورا کر کے نہ دکھا سکے۔ خانم اللہ خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے میں بار بار تبدیلیوں سے کرپشن کے بار ےمیں شکوک و شبہات بڑھتے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین