• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کے اعلامیہ کے مطابق نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات اب یکم اپریل 2019سے ہوں گے۔ لہٰذا بورڈ سے الحاق اسکول اور طلباء و طالبات صر ف امتحانی پرچوں کی نئی ڈیٹ شیٹ بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk سے ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔اس سلسلے میں واضح کیا جاتا ہے کہ امتحانی سینٹر میں کسی بھی قسم کا ردوبدل نہیں کیا جا رہا ، بورڈ آفس پہلے ہی اسکولوں اور طلباء و طالبات کو امتحانی سینٹرکی فہرست جاری کر چکا ہے۔
تازہ ترین