• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ میں ہوا جشن بہاراں کبڈی ٹورنامنٹ

گوجرانوالہ میں جشن بہاراں کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں 5 تحصیلوں میں جوڑ لگا، فائنل مقابلے میں وزیر آباد نے تحصیل صدر کو شکست دے کر میدان مار لیا۔

محکمۂ اسپورٹس کے زیر اہتمام جشن بہاراں کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، کبڈی ٹورنامنٹ میں ضلع گوجرانوالہ کی پانچوں تحصیلوں سے ٹیموں نے حصہ لیا۔

فائنل میچ میں وزیرآباد کی ٹیم نے تحصیل صدر کو 5 پوائنٹ سے شکست دے کر میدان مار لیا ،میچ دیکھنے کے لیے آئے ہوئے شائقین بھی کبڈی کے کانٹے دار مقابلوں سے خوب محظوظ ہوئے۔

ضلعی اسپورٹس آفیسر عائشہ سلیم چیمہ اپنی کم عمر بیٹی کو گود میں اٹھائے ٹورنامنٹ کے انتظامات کرتی رہیں، ان کا کہنا تھا کہ کہ بہار کے موسم میں آؤٹ ڈور مقابلے زیادہ سے زیادہ ہونے چاہئیں۔

جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ان کے حامیوں نے کندھوں پر اٹھا لیا اور ڈھول کی تھاپ پر جیت کا جشن بھی منایا گیا۔

تازہ ترین