نواز،مریم اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ کے روبرو درخواست پر سماعت ہونی تھی لیکن کاز لسٹ منسوخ ہو گئی۔
نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست شاہد اقبال چوہان نے دائر کی ہے ۔
درخواست گزار کے وکیل عامر ظہیر نے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق وجوہات پر مبنی حکومتی میمورنڈم درخواست کے ساتھ لف کیا گیا ہے اور یہ دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف مریم نواز اور صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ شہری کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کرنا قانون کی منشا کے مطابق نہیں ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔