• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

شہباز شریف کے وکیل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

وکیل شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نیب کی ہرانکوائری میں پیش ہورہے ہیں اور نیب سے مکمل تعاون کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ای سی ایل میں نام ڈالے جانے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، جس پر آج فیصلہ سنایا گیا ہے۔

تازہ ترین