سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ضمانت پر رہائی ملنے پر مبارکباد دی ہے۔
ایک بیان میں سابق صدرنے نوازشریف کی علالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی بیماری کا مذاق اڑانے والے عدم برداشت کا شکار ہیں۔
آصف زرداری نے نواز شریف کی رہائی پر ن لیگی عہدیداروں اور کارکنوں کو بھی مبارکباد دی ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں چھ ہفتوں کے لیے طبی بنیادوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے، تاہم انہیں بیرونِ ملک جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔