• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹ لکھپت جیل حکام کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائی کا پروانہ مل گیا ۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

کوٹ لکھپ جیل لاہور سے نواز شریف کی رہائی کچھ دیر میں متوقع ہے،جیل حکام کو سپریم کورٹ کی طرف سے رہائی کے آرڈر پہنچا دیے گئے۔

نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہائی کے فیصلے کے بعد مچلکے جمع ہونے پرسپریم کورٹ نےسابق وزیراعظم کی رہائی کے احکامات جاری کئے۔

سپریم کورٹ نےسپریٹنڈنٹ کوٹ لکھپت لاہورکو اپنے احکامات میں نواز شریف کی فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔

ان کی رہائی کی خبر سامنے آنے پر کارکنوں کی بڑی تعداد کوٹ لکھپت جیل پہنچ چکی ہے۔

آج سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی درخواست ِ ضمانت منظور کر لی۔

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 6 ہفتوں کے لیے طبی بنیادوں پر رہا کرنے کا حکم دیا، تاہم انہیں بیرونِ ملک جانے کی اجازت نہیں دی۔

ان کی رہائی کی خبر وزیراعظم عمران خان کو کابینہ کے اجلاس کے دوران ملی، انہوں نے اس پر کہا کہ عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو علاج کی تمام سہولیات دینے کی ہدایت پہلے ہی کرچکے ہیں۔

تازہ ترین