• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پر انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹس نے عالمی ضمیر جھنجھوڑ کر رکھ دیا ،شاہ محمود

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے نہتے باسیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کیخلاف ہر سطح پر آواز بلند کرتا رہے گا، پلوامہ واقعے کے بعد کشمیر میں جاری بھارتی مظالم میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ممبر یورپین پارلیمنٹ واجد خان اور پاک یورپین یونین فرینڈشپ فیڈریشن کے چیئرمین پرویز لوسر سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے وزارتِ خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں معزز مہمانوں نے یورپین پارلیمنٹ کی ہیومن رائٹس کمیٹی میں کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلقہ سماعت کی تفصیلات سے بھی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔شاہ محمود قریشی نے نہتے کشمیریوں پر جاری سنگین مظالم کو یورپین پارلیمنٹ میں اٹھانے پر واجد خان کا بالخصوص اور کشمیری تارکینِ وطن کا بالعموم شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین