پشاور ( نیوزڈیسک )بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے وفاقی حکومت و صوبائی حکومت کے تعاون سے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران خیبرسرکل اور مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف خیبر سرکل کے رورل ڈویژن کوہاٹ کی ٹاسک فورسز نے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 5 ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمروں کو منقطع کرکے اتارلیا ہے ،گیارہ کے وی مندوری فیڈر سے منسلک علاقوں میں 350 سے زائد کنڈے اتارے گئے، مردان 1 ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے بقایاجات کی مد میں نادہندہ گان سے 23,20000 روپے کی ریکوری کی ،19 میٹروں کو پولز پرشفٹ کردیا گیا،19 کنڈے ہٹائے گئے،9 میٹروں کو بقایاجات کی عدم ادائیگی پر اتارلیا گیا ، مردان 2 ڈویژن کی ٹیمو ں نے نادہندہ گان سے 0.91 ملین روپے کی ریکوری کی ،تاجہ ،گدر،حمزہ کلے،گ ھمبٹ، چارمنگ اورگڑھی اسماعیل کے علاقوں میں 16کنڈے ہٹائے گئے ،بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 14 میٹروں کو اتارلیا گیا ہے، جس کے دوران خراب میٹروں کو ہٹا کرنئے میٹروں کی پولز پرتنصیب کی گئی اور کئی خطرناک تاروں کوہٹاکر محفوظ بنادیا گیا ہے ۔