• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فیصل آباد کی 3 جامعات میں ’آئس‘ نشے کی فروخت

فیصل آباد کی تین بڑی سرکاری یونیورسٹیز میں’آئس‘ نشے کی فروخت کے انکشاف نے ہل چل مچادی۔

محکمہ پولیس کی اسپیشل برانچ نے اعلیٰ حکام کو بھجوائی گئی رپورٹ میں ڈرگ ڈیلر،سپلائر لڑکیوں اور پولیس کو ملی بھگت کو بے نقاب کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق زرعی یونیورسٹی،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور این ایف سی یونیورسٹی میں آئس نشہ فروخت کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان تینوں سرکاری جامعات میں ’آئس‘ نشہ لڑکیوں کے ذریعے فروخت کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سرکاری جامعات میں نشے کی فروخت کے گھناونے دھندے میں کچھ پولیس اہلکار بھی ملوث ہیں۔

رپورٹ میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ منشیات فروشی کے مین ڈیلر وقاص جٹ کو تھانہ منصور آباد پولیس کے اہلکاروں کی بھی سرپرستی حاصل ہے۔

رپورٹ میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کی خدمات حاصل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین