• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجن پور :ریلوے ٹریک پر بم نصب کرنے کی کوشش ناکام

راجن پور میں دہشت گردی کی سازش پولیس نے ناکام بنا دی ۔ موٹر سائیکل سوار دو دہشت گرد ریلوے ٹریک پر بم نصب کرنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم پولیس پہنچ گئی جس پر دہشت گرد فرار ہوگئے ۔

ڈی پی او، راجن پور ہارون رشید کے مطابق ملزمان نے ٹریک پر 3 فٹ گہرا گڑھا کھودا ہوا تھا ۔ ملزمان کراچی سے پشاور جانے والی خوش حال خان خٹک ایکسپریس کو نشانہ بنانا چاہتے تھے جو کچھ دیر بعد وہاں سے گزرنے والی تھی ۔

پولیس نے ریلوے ٹریک کے اس حصے کو حصار میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین