• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارمیلا ماٹونڈکر کانگریس میں شامل ہوگئیں

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے حزب اختلاف کی جماعت کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

بھارتی اداکارہ نے کانگریس کے صدر راہول گاندھی سے ملاقات کے بعد پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ارمیلا ماٹونڈکر کا کہنا تھا کہ انتخابات کے لئے کانگریس میں شمولیت اختیار نہیں کی، وہ کانگریس کے نظریات پر یقین رکھتی ہیں اسی وجہ سے یہاں ہیں۔

ارمیلا نے راہول گاندھی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں اور آج کے دور میں ایسے ہی لیڈر کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین