• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب آرڈیننس تبدیل کرنےکےحق میں ووٹ نہیں دونگا،شیخ رشید

لاہور(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیرریلوےشیخ رشید احمدنےکہاہے میں زرداری اور شریف خاندان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں دیکھ رہا۔ نواز شریف پہلے کون سے جیل میں تھے روزباہرآتے جاتے تھے، اقتدار سے باہر آتے ہی کوئی ایسی بیماری نہیں جو انہیں لاحق نہ ہوئی ہو، نیب آرڈی نینس کو تبدیل کرنے کے حق میں ووٹ نہیں دوں گا۔آصف زرداری اگر کماتے ہیں تووہ لگاتےبھی ہیں،لیکن شریف خاندان مرجائےگاپانچ روپےتک نہیں دےگا،سمجھوتہ ایکسپریس پربھارتی عدالت کےفیصلے کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کاسوچ رہاہوں۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہااگرآئندہ ماہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوتا ہے تو مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ رائل پام نے 2014سے ایک روپیہ جمع نہیں کرایا اور اس کےہزاروں ممبرزہیں اسی طرح بزنس ایکسپریس اورشالیمار کا کیس بھی ہے ،یہ بڑے لوگ ہیں جو ڈکار مار کر بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے انتخابی مہم کے تناظر میں کشیدگی کو ہوا دی ۔ ہماری ائیر فورس اور پاک بحریہ توچاہتی تھی کہ انہیں اجازت دی جائے۔ بھارت کی سب میرین جو پیکٹ کھلنے کے چھ ماہ بعد سمندر میں اتاری گئی وہ بھی ہمارے نشانے پرتھی۔
تازہ ترین