لاہور ( نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز پر رمضان شوگر ملز ریفرنس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی ۔ عدالت نے دونوں کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 9؍اپریل کو دوبارہ طلب کرلیاجبکہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں شہبازشریف ودیگر ملزمان کیخلاف مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند کر لیا گیا۔ احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن بخاری کے روبرو رمضان شوگر ملز اور آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل کے ریفرنسز پر سماعت ہوئی،جہاں نامزد ملزم شہبازشریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔