• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری، فریال نے تمام مقدموں میں ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت مانگ لی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری اورفریال تالپور نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ضمانت قبل از گرفتاری اور اپنے خلاف جاری انکوائریوں کی تفصیلات جاننے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چار الگ الگ درخواستیں دائر کر دی ہیں جن کی سماعت آج جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ کریگا۔ جبکہ آصف علی زرداری کی نااہلی کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے 4؍ اپریل کو ہوگی۔ آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی جانب سے دائر درخواستوں میں چیئرمین نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ نیب کو گرفتاری سے روکا جائے اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے، جعلی اکاؤنٹس کیس میں اب تک طلبی کے تین سمن موصول ہو چکے ہیں۔
تازہ ترین