اسلام آباد(نمائندہ جنگ)اپوزیشن کی جانب سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پربریفنگ کیلئے بلائے گئے اجلاس کی منسوخی کے بعد ڈیڈ لاک دور کرنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے دو بارہ شاہ محمود قریشی کو ٹاسک سونپ د یا ہے کہ وہ اپو زیشن جما عتوں کی قیادت سے رابطہ کریں اور ان کے اطمینان کے مطا بق بریفنگ کا اہتما م کریں ۔ذ رائع کے مطا بق وزیراعظم نے شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن سے دوبارہ رابطے کی ہدایت کی ہے۔