• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وزیر خزانہ اسد عمرنے کہاہے کہ ملک خطرناک حالات سےباہرنکل آیاہےقوم کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف پنجاب کا ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کا خزانہ ہی خالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کے لئے بہت بڑی خوشخبریاں ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ تیل ڈھونڈ رہے ہیں قوم کو جلد خوشخبری ملے گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں سندھ حکومت کے تحفظات ہیں تو وزیراعلی سندھ سے پوچھیں کہ وہ کیوں نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کا دوسرا سیشن، صوبوں سے فنڈز کی تقسیم پر حتمی رائے لی جائے گی۔

اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں جو بھی کرپٹ ہو سب کا احتساب ہونا چاہیے، نوازشریف کا مستقبل عدالت ہی طے کرے گی۔

تازہ ترین