کراچی(اسٹاف رپورٹر) سعودی عرب میں بھیک مانگ کر لاکھوں روپے جمع کرنے والا بھکاری عدالت پہنچ گیا۔ نابینا ابو طاہر شخص نے مقدمے کی منتقلی کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ ابو طاہر نے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیارکیا گیا کہ میں 2سال سعودی عرب میں بھیک مانگ کر پیسہ جمع کرکے پاکستان آیا۔ میری بیوی 10 لاکھ اور سونا لے کر 2بچوں سمیت غائب ہے۔ بیوی کے پیسے سمیت غائب ہونے پر دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے میری معذوری کا مذاق اڑایا ہے۔میں آنکھوں سے نابینا ہوں مجسٹریٹ نے کہا ڈرامہ کررہا ہے۔ میں کیس کا مدعی ہوں دیکھ بھی نہیں سکتا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ کیس کسی دوسری عدالت منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔