• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا اور بلاول بھٹو کا پارتھینون کمپنی سے کوئی تعلق نہیں،آصف زرداری

اسلام آباد (این این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری نے پارک لین کمپنی کیس میں نیب کے سوالنامے پر جواب تیار کرلیا، آئندہ ہفتے جمع کرایا جائیگا۔آصف زرداری کا کہنا ہے کہ میرا اور بلاول بھٹو کا پارتھینون کمپنی سے کوئی تعلق نہیںہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے اپنے جواب میں نیب کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھائے اور کہا کہ قانون کے تحت نجی کمپنی کے معاملات پر نیب کارروائی نہیں کرسکتا، پارتھینون کمپنی کو نیشنل بینک کے ڈیڑھ ارب روپے قرض کا علم نہیں، پارک لین کمپنی 1989میں صدرالدین ہاشوانی سے خریدی، کم عمر بلاول، اقبال میمن، رحمت اللہ، محمد یونس، الطاف حسین شراکت دار تھے۔
تازہ ترین