• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو زبان بند رکھنے کی شرط پرضمانت ملی، اعتزاز احسن

لاہور ( نیوز ایجنسیاں) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کو ضمانت زبان بند رکھنے کی شرط پر ملی ہے اور وہ پلی بارگین بھی کرسکتے ہیں،شریف برادران کیلئے سیا ست کرنا دشوار ہوگیا ہے، ایک بڑے ملزم نے قلا بازی ماری ہے اور خواجہ آصف نندی پور مقدمے میں استغاثہ کے گواہ بن گئے ہیں،مسلم لیگ (ن) اور پی پی ایک ساتھ نہیں چل سکتے، دونوں سمجھتے ہیں کہ اکھٹے ہوگئے تو انہیں نقصان ہوگا۔ایک انٹرویو میںاعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت دشوار مراحل میں ہے، عمران خان کی حکومت اپوزیشن میں اتحاد نہ ہونے کے باعث قائم ہے۔
تازہ ترین