اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )کامسٹس یونیورسٹی کے اٹک کیمپس میں 122ویںکانووکیشن کا انعقاد ہوا ، 742فارغ التحصیل طلباء و طالبات میں میڈلز اور اسناد تقسیم کی گئیں ،مہمان ِخصوصی ممبر قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق نے فارغ التحصیل طلباء و طالبات میں اسناد اور میڈل تقسیم کئے۔اس موقع پر ریکٹر کامسٹس پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر اور ڈائریکٹر کامسیٹس اٹک ڈاکٹر محمد عبدالرحمن خان نے بھی خطاب کیا ۔