وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ جب سےعمران خان سندھ پہنچے ہیں،خورشید شاہ کی نیند کی گولیاں کم پڑگئی ہیں۔
وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ جب سےعمران خان سندھ پہنچے ہیں،خورشید شاہ کی نیند کی گولیاں کم پڑگئی ہیں، شاہ جی کے سیاہ کارنامے سندھ کے عوام کی عدالت میں ہیں اوراب ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ و قت دورنہیں جب سندھ کے عوام کواس جبرسےنجات ملے گی اورڈاکو راج کاخاتمہ ہوگا۔
فواد چودھری نے کہا کہسندھ کا پیسہ دبئی اور لندن میں لگتا رہا،اربوں روپے جعلی اکاؤنٹس،ماڈلز اورفرنٹ مین کے ذریعے باہر گئے۔
وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ باہربھجوایا گیا پیسا سندھ کے لوگوں کا تھا،یہ لوگ ذوالفقاربھٹو اورشہید بےنظیرکا نام تک بیچ کرکھا گئے،باقی کیا چھوڑنا تھا۔