پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ضیا مارشل لا اور مشرف کا ظلم بھی پیپلز پارٹی کو نہیں روک سکا تو عمران خان کیا شے ہے؟
لاہور میں پارٹی رہنما چوہدری منظور کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم ختم نہیں کرنے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ملکی مفاد کیلئے ماضی میں دل پر پتھر رکھ کر ق لیگ سے اتحاد کیا۔
قمر زمان کائرہ نے یہ بھی کہا کہ اگر حکومت اٹھارہویں ترمیم رول بیک كرنا چاہتی ہے تو اسے ہماری لاشوں سے گزر نا ہوگا۔
چوہدری منظو کا کہنا تھا کہ ماضی میں پیپلز پارٹی ق لیگ كو توڑ سکتی تھی مگر اس نے ایسا نہیں کیا۔